”دنیا کے معروف باﺅلرز مجھ سے ۔۔۔“ کرس گیل نے میگا ایونٹ سے پہلے انتہائی بڑا دعویٰ کر دیا

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کے سٹار بلے باز کرس گیل نے آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءسے پہلے ایک بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے معروف باؤلرز ان سے ڈرتے ہیں مگر کیمرے کیساتھ اعتراف نہیں کرتے۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں ویسٹ انڈین سٹار بیٹسمین کرس گیل نے دعویٰ کیا کہ دنیا کے نامی گرامی باﺅلرز مجھے سے ڈرتے ہیں مگر کیمرے کے سامنے اعتراف نہیں کرتے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ’یونیورس باس‘ کیا کچھ کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران بھی باﺅلرز کے ذہنوں میں یہ بات ضرور ہوگی کہ ان کے سامنے دنیا ایک خطرناک ترین بیٹسمین موجود ہے۔ جب گیل سے پوچھا گیا کہ کیا اب بھی یہ باﺅلرز ان سے خوفزدہ ہیں تو انہوں نے کہا کہ یہ آپ جاکر ان سے پوچھیں، کیمرے کے سامنے تو وہیں کہیں گے کہ نہیں ہم خوفزدہ نہیں ہیں لیکن آف دی کیمرہ وہ سب کہیں گے کہ ’واقعی یہ ایک خطرناک بیٹسمین ہے‘۔