ماضی میں بھارت میں دھوم مچانے والی عام آدمی پارٹی کا اس مرتبہ بھارتی الیکشن میں کیا بنا ؟جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

ماضی میں بھارت میں دھوم مچانے والی عام آدمی پارٹی کا اس مرتبہ بھارتی الیکشن ...
ماضی میں بھارت میں دھوم مچانے والی عام آدمی پارٹی کا اس مرتبہ بھارتی الیکشن میں کیا بنا ؟جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

  


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)گزشتہ الیکشن میں عام آدمی پارٹی نے بھارت میں جھاڑو پھیردیاتھا اور نئی دہلی میں حکومت بنانے میں بھی کامیاب ہوگئی لیکن اس مرتبہ ایسے نتائج سامنے آئے کہ یقین کرنا مشکل ہوگیا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق الیکشن 2019ءمیں دہلی میں بی جے پی کلین سویپ کرنے جارہی ہے ، اب تک کے نتائج کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کی ساتوں نشستوں پر برتری ہے جبکہ عام آدمی پارٹی، کانگریس کے اتحاد کو اب تک ایک کامیابی بھی نہ مل سکی ، یہ اتحاددہلی سے لوک سبھا کی سات نشستیں بظاہر کھونے جارہاہے ۔شمال مشرقی دہلی میں سیاسی برجوں کے درمیان مقابلہ ہے ، بی جے پی کے یونٹ چیف منوج تواری اور کانگریس کے دہلی چیف اور سابق وزیراعلیٰ شیلا ڈکشت کے درمیان ملاقات ہے تاہم بی جے پی کے رہنما آگے ہیں، مشرقی دہلی میں بھی بی جے پی کے رہنما آگے ہیں، اسی طرح شمال مغربی دہلی میں بھی آپ پارٹی کے گجن سنگھ کیخلاف بی جے پی کے ہنس راج ہنس آگے ہیں۔

نئی دہلی کے حلقے سے بی جے پی کے موجودہ رکن اسمبلی کانگریس کے اجے میکن اور آپ پارٹی کے برجیش گوئیل سے آگے ہیں۔بی جے پی دہلی کے سربراہ منوج تواری نے 350سے زائد نشستوں پر بی جے پی کی کامیابی کا دعویٰ کیا ہے ۔

مزید : بین الاقوامی