”پاکستان کے عوام اس مہنگائی کے لئے تیارنہیں تھے یہ ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے“ اہم ترین حکومتی اتحادی نے انتہائی حیران کن بات کہہ دی
کراچی (ویب ڈیسک)مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے کہاہے کہ پاکستان کے عوام اس مہنگائی کے لئے تیارنہیں تھے یہ ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے قوم پرآزمائش آتی ہے پاکستان کے عوام مشکل سے باہرنکلیں گے۔اب دعاﺅں سے قصہ بڑھ گیاہے عملی کام کرناہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کومسلم لیگ فنکشنل سندھ پیر صدرا لدین شاہ راشدی کے افطار کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔افطار ڈنر میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے عامر خان سابق وزیراعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم وریام سمیت دیگر سیاسی رہنما موجود تھے۔