بھارت میں الیکشن ،معرو ف بھارتی اداکار سنی دیول کا کیا بنا ؟ نتیجہ جانئے

بھارت میں الیکشن ،معرو ف بھارتی اداکار سنی دیول کا کیا بنا ؟ نتیجہ جانئے
بھارت میں الیکشن ،معرو ف بھارتی اداکار سنی دیول کا کیا بنا ؟ نتیجہ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گرداس پور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے مطابق نریندرمودی کی جماعت بی جے پی نے بڑی کامیابی سمیٹ لی ہے اور بغیر اتحادی جماعتوں کے 295 سیٹیں حاصل کر لی ہے جبکہ مجموعی طور پر 340 نشستیں ابھی غیر حتمی نتیجے کے مطابق بتائی جارہی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار سنی دیول نے فلموں کے بعد اب سیاست میں بھی ڈیبیو کر دیاہے اور بی جے پی کی جانب سے گرداس پور کی نشست پر الیکشن لڑ رہے ہیں تاہم ان کا نتیجہ بھی آنے کا سلسلہ جاری ہے اور ابھی تک وہ مخالف امیدوار سے بڑی لیڈ لیے ہوئے آگے چل رہے ہیں ۔ سنی دیول اپنی فیملی میں تیسرے شخص ہیں جنہوں نے سیاست میں قدم رکھاہے جبکہ ان سے قبل ان کے والد دھرمیندر اور ہیما مالنی سیاست میں قدم رکھ چکی ہیں ۔
سنی دیول اب تک 54 فیصد ووٹ حاصل کر چکے ہیں یعنی اب تک موصول ہو نے والے نتیجے کے مطابق وہ ایک لاکھ 91 ہزار 239 ووٹ لے کر آگے چل رہے ہیں جبکہ ان کے مخالف امید وار سنیل کمار جاکھر نے 40 فیصد ووٹ حاصل کر لیے ہیں ، وہ ایک لاکھ 42 ہزار 465 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔سنیل کمار نے یہ سیٹ ونود کھنہ کی موت کے بعد 2017 کے ضمنی انتخاب میں جیتی تھی ۔
دہلی میں عام آدمی پارٹی اور کانگرنس کسی بھی سیٹ پر واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے جبکہ بی جے پی دہلی میں بھی کلین سویپ کرتی دکھائی دے رہی ہے ۔کانگرنس نے اتحادی جماعتوں کے بغیر ابھی تک صرف 51 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بی جے پی اتحادی جماعتوں کے بغیر اب تک 295 سیٹیں جیت چکی ہے جبکہ حکومت بنانے کیلئے 272 سیٹیں درکار ہوتی ہیں تاہم بی جے پی نے 2014 کے انتخابات کے مقابلے میں اس مرتبہ دو گنا زیادہ سیٹیں جیتیں ہیں ۔