مریم نواز نے خانیوال میں روزہ افطار کیا‘ویٹرکو ٹپ

خانیوال (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے بہاولپور سے واپسی پر لاہور جاتے ہوئے خانیوال میں افطار ڈنر کیا ان کے ہمراہ ،کیپٹن صفدر،ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب اور سینیٹر پرویز رشید بھی تھے، مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں ایم این اے محمد خان ڈاہا،ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا،ایم پی اے فیصل نیازی ،سابق صوبائی وزیر عرفان خان ڈاہا،شیخ فتح علی،شیخ محمد علی،چوہدری فضل رحمان،عامرحیات ہراج اور دیگر رہنماﺅں سے ملاقاتیں کیں ۔
اس موقع پر مریم نواز شریف نے ہدایت جاری کی کہ عید کے بعد اپوزیشن کی جانب سے مہنگائی کے خلاف تحریک چلائی جائے گی، منتخب نمائندے کارکنوں سے رابطے میں رہیں اور حکومت مخالف تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے تیاریاں کریں ، مریم نواز افطار ڈنر کے بعد جب ہوٹل سے روانہ ہونے لگیں تو انہوں نے اپنے پرس سے 20ہزار روپے نکال کر ہوٹل بیرے کو دئیے۔