اگر آپ 300 یونٹس سے کم اور زائد بجلی استعمال کرتے ہیں تو فی یونٹ کتنے کا ہو گا ؟ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

اگر آپ 300 یونٹس سے کم اور زائد بجلی استعمال کرتے ہیں تو فی یونٹ کتنے کا ہو گا ؟ ...
اگر آپ 300 یونٹس سے کم اور زائد بجلی استعمال کرتے ہیں تو فی یونٹ کتنے کا ہو گا ؟ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈالر کی اونچی اوڑان اور ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے تاہم اب ایک اور پریشان کن خبر یہ آ گئی ہے کہ گھریلو بجلی صارفین کو بلوں میں سلیب کے فائدے سے محروم کر دیا گیاہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کے بلوں نے بھانڈا پھوڑ دیاہے ، استعمال شدہ یونٹس کی آخری دو سلیبز کے حساب سے بل وصول ہو گا ، 300 یونٹس والے صارفین دو سلیبز کے ریلیف سے محروم ہو گئے ہیں ، 300 یونٹس پر صارفین سے یونٹ کی قیمت 10 روپے 20 پیسے وصول ہو گی جبکہ 300 سے زائد یونٹس والے صارفین سے 17 روپے 60 پیسے فی یونٹ کی قیمت وصول کی جائے گی ۔اس کے علاوہ 700 سے زائد یونٹس پر قیمت 20 روپے 70 پیسے ہو گی ۔

مزید :

قومی -