فرشتہ کیس، پولی کلینک کے میڈیکولیگل آفیسر ڈاکٹر عابد شاہ کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا

فرشتہ کیس، پولی کلینک کے میڈیکولیگل آفیسر ڈاکٹر عابد شاہ کو بھی عہدے سے ...
فرشتہ کیس، پولی کلینک کے میڈیکولیگل آفیسر ڈاکٹر عابد شاہ کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا

  


اسلام آباد(ویب ڈیسک) پولی کلینک کے میڈیکولیگل آفیسر ڈاکٹر عابد شاہ کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔جیو نیوز کے مطابق پولی کلینک کے ایم ایل او ڈاکٹر عابد شاہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 10 سالہ بچی فرشتہ کے پوسٹ مارٹم میں تاخیر پر ہٹایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 10 سالہ فرشتہ 15 مئی کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوئی جس کی پولیس نے گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرنے میں 4 دن لگائے۔چند روز قبل فرشتہ کی لاش جنگل سے ملی تھی جسے پوسٹ مارٹم کےلیے پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا۔لواحقین کا کہنا تھا کہ پولیس نے 5 دن تک بچی کو مرضی سے فرار ہونے کا الزام لگا کر رپورٹ درج نہیں کی۔مبینہ زیادتی اور قتل کے خلاف مقتول بچی کے لواحقین لاش ترامڑی چوک پر رکھ کر احتجاج کیا اور الزام عائد کیا کہ بچی سے زیادتی اور قتل کی ذمہ دار پولیس ہے۔

غفلت برتنے پر ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاو¿ن اور دیگر اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا۔پولیس نے فرشتہ کے قتل کے الزام میں اسی کے قریبی رشتہ دار کو حراست میں لے لیا ہے اور اسے پہلے سے گرفتار افراد کی نشاندہی پر حراست میں لیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد