چیف سلیکٹر انضمام الحق انگلینڈ روانہ مگر وہاں کیا کچھ کریں گے؟ بالآخر پتہ چل گیا

چیف سلیکٹر انضمام الحق انگلینڈ روانہ مگر وہاں کیا کچھ کریں گے؟ بالآخر پتہ چل ...
چیف سلیکٹر انضمام الحق انگلینڈ روانہ مگر وہاں کیا کچھ کریں گے؟ بالآخر پتہ چل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق ایک ماہ تک انگلینڈ میں قیام کے لئے برمنگھم روانہ ہوگئے ہیں جو وہاں ورلڈکپ کے ابتدائی میچوں میں ٹیم کمبی نیشن کے انتخاب میں کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کی معاونت بھی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق انضمام الحق پاکستان دستے کے حصے کے طور پر انگلینڈ نہیں جا رہے اس لئے وہ ٹیم ہوٹل میں بھی قیام نہیں کریں گے اور برمنگھم میں رہائش پذیر ہوں گے۔ ابتدائی منصوبہ بندی کے تحت انضمام الحق پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھ کر واپس آئیں گے تاہم اس میں توسیع بھی ممکن ہے۔ انضمام الحق وارم اپ اور ورلڈکپ میچوں میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ قومی کرکٹرز کو اپنے تجربے سے مستفید بھی کریں گے۔
قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں نیٹ پر بلے باز انضمام الحق سے ٹپس بھی لے سکیں گے۔ میگا ایونٹ کیلئے پلئینگ الیون منتخب کرنے کا اختیار ٹیم کپتان سرفراز احمد، ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا ہوگا، تاہم انضمام الحق سے وہ مشاورت کرسکتے ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی رائے بھی خاصی اہمیت کی حامل ہو گی۔

مزید :

کھیل -