احتساب کا عمل شروع ہو چکا ہے: اعجاز چوہدری

احتساب کا عمل شروع ہو چکا ہے: اعجاز چوہدری
احتساب کا عمل شروع ہو چکا ہے: اعجاز چوہدری

  


ریاض (وقار نسیم وامق) پاکستان تحریک انصاف مدینہ المنورہ کے زیر اہتمام پروقار افطار ڈنر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا پروقار تقریب کے موقع پر معزز مہمانوں کا استقبال سابق صدر پاکستان تحریک انصاف مدینہ افضل عباس وہ دیگر نے کیا تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی ایڈیشنل جنرل سیکٹری پاکستان تحریک انصاف اعجاز چوہدری اور سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف مبشر افضل چیمہ تھے اس موقع پر سٹیج سیکرٹری کے فرائض شاہد شبیر نے ادا کیے۔

تقریب کے مہمان خصوصی اعجاز چوہدری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان حقیقی معنوں میں ایک عوامی لیڈر ہیں اور ان کا مشن اور مقصد صرف اور صرف ملک پاکستان میں خوشحالی اور عوام کو قرضوں اور بحرانوں سے نکال کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے احتساب کا عمل شروع ہو چکا ہے انشاءاللہ چھوٹا ہو یا بڑا کوئی بھی اس عمل سے سے بچ نہیں سکے گا، کرپشن کرنے والوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے انشاء اللہ ان کے دن گنے جاچکے ہیں ۔

تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کا شکریہ سابق صدر پاکستان تحریک انصاف مدینہ منورہ افضل عباس نے ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے اپنی بے پناہ مصروفیت میں سے چند لمحات سے نوازا تقریب کے اختتام پر نئے آنے والے ممبران یاسین خالد ، کامران اور دیگران میں پی ٹی آئی کے سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

مزید : عرب دنیا