دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے خرچ کرنا افضل ترین عمل ہے: مجلس پاکستان

دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے خرچ کرنا افضل ترین عمل ہے: مجلس پاکستان
دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے خرچ کرنا افضل ترین عمل ہے: مجلس پاکستان

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں مجلس پاکستان کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں رمضان المبارک کی افادیت کے حوالے سے مقررین نے اظہار خیال کیا دارلحکومت ریاض میں مجلس پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں پاکستانی کیمونٹی کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی جن میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل تھی اس موقع پر شہزاد صدیقی نے رمضان المبارک کی افادیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام اپنی تمام تر رحمتوں، برکتوں اور رونقوں کے ساتھ ہم پر سایہ فگن ہے پورے مسلم معاشرے میں تقوی و پرہیز گاری کی چادر تنی ہوئی نظر آتی ہے اس مبارک مہینے میں محض روزہ رکھنا ہی کافی نہیں بلکہ اسکی حفاظت کرنا بھی ضروری ہے اور روزہ ایک خاموش عبادت ہے اس میں دکھاوے کی کوئی گنجائش نہیں ہے اس لئے اسے خالص اللہ کی خوشنودی کے لئے رکھا جائے۔

رمضان المبارک اپنے ساتھ رحمتوں کی صورت میں بیش بہا انعامات لاتا ہے لہذاہ اس ماہ میں قرآن مجید کی تلاوت کرنا سب سے افضل عمل ہے اس ماہ میں پڑھی جانے والی نمازوں کا ثواب بھی کئی گنا زیادہ ہے اس لئے عبادت کو مکمل یکسوئی کے ساتھ سرانجام دیں، عاجزی اور تقوی اختیار کریں تقریب سے مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالروف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مہینے میں روزہ جہاں جسم کی زکوٰۃ ہے وہیں پر اللہ کے دئیے ہوئے مال میں سے دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے بھی خرچ کرنا افضل ترین عمل ہے تقریب سے سید عاطف علی، عمران اشرف اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید : عرب دنیا