محفل حمد و نعت میں نامور نعت خواں محمد اصغر چشتی نے ماحول کو پرنور بنا دیا

محفل حمد و نعت میں نامور نعت خواں محمد اصغر چشتی نے ماحول کو پرنور بنا دیا
محفل حمد و نعت میں نامور نعت خواں محمد اصغر چشتی نے ماحول کو پرنور بنا دیا

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں ماہ صیام کی رونقوں کو دوبالا کرنے کے لئے محفل حمد و نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں نامور نعت خواں محمد اصغر چشتی کے نعتیہ کلام نے ماحول کو پر نور بنا دیا ۔

دارلحکومت ریاض کے پاک ہاوس میں مسلم لیگ ن کے سنئیر نائب صدر شیخ سعید کی جانب سے منعقدہ محفل حمد و نعت میں تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر نعت خواں عابد شعمون چاند اور فرقان احمد نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا جبکہ نامور نعت خواں محمد اصغر چشتی نے اپنی مخصوص آواز میں گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے پنجابی اور اردو حمدیہ و نعتیہ کلام پیش کیا جسے سن کر حاضرین نے اپنے دلوں کو اللہ کی واحدانیت اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت سے منور کیا اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ سعید نے کہا کہ سعودی عرب میں گزشتہ کئی سالوں سے محفل حمد و نعت کا اہتمام کیا جاتا ہے جس کا مقصد رمضان المبارک کی رونقوں کو دوبالا کرنا ہوتا ہے اور محمد اصغر چشتی ہماری کیمونٹی کا حصہ ہیں اور ہم انکے نعتیہ کلام سے مستفید ہوتے رہتے ہیں۔

کیمونٹی ممبران میں فریاد چوہدری، ڈاکٹر طارق عزیز، چوہدری سجاد علی جٹ، چوہدری اسلم، ،چوہدری بشیر، رانا عبدالروف، تصدق گیلانی، ریاض راٹھور، احسن عباسی, زاہد شریف سمیت دیگر نے محفل نعت کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے محفل نعت کو روحانی اور دلی سکون قرار دیا ہوئے کہا کہ اس سے ہمارے دلوں میں ایمان تازہ ہوتا ہے ،محفل نعت کی تقریب میں محمود احمد باجوہ، ریاض چوہدری اور وقار نسیم وامق نے فضائل رمضان المبارک پر بھی روشنی ڈالی جبکہ تقریب میں گزشتہ دنوں معروف پاکستانی کاروباری شخصیت غلام شبیر کی وفات کے حوالے سے قرآن خوانی بھی کی گئی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا۔

مزید : عرب دنیا