”مودی جی! ہاتھ جوڑ کر پرنام، ہم پاکستان میں تاریخی کامیابی منا رہے ہیں“ الیکشن جیتنے پر کامران خان نے ایسا زبردست بیان جاری کر دیا کہ آپ بھی ہنسی نہ روک پائیں

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی انتخابات میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو اب تک واضح سبقت حاصل ہے اور یہی وجہ ہے کہ بی جے پی کے کارکنان نے بھارت بھر میں جشن منانا شروع کر دیا ہے۔
پاکستان کے معروف صحافی کامران خان نے بھی ایسے میں وزیراعظم نریندرا مودی کو انتخابات میں سبقت حاصل کرنے پر ایسے دلچسپ انداز میں مبارکباد پیش کی ہے کہ آپ بھی ہنسی نہ روک پائیں گے۔
انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہین میزائل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”الیکشن میں کامیابی، مودی جی بدھائی، ہاتھ جوڑ کر پرنام، ہم پاکستان میں بھی آج تاریخی کامیابی منا رہے، ہم نے 1500 کلومیٹر تک مار والے شاہین 2 میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، پھر یاد رہے کہ پاکستانی جوہری میزائل ہر بھارتی شہر تک پہنچ سکتے ہیں، بہتر ہے دونوں ملک امن کی بھاشا بولیں۔“