ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی
ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا رجحان اب تھم سا گیا ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں ’ ہیٹ سٹروک ‘ کے بعد اب ٹھنڈی ہوائیں چل پڑی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر مزید 45پیسے سستا ہو گیاہے جس کے بعد قیمت 151 روپے 50 پیسے پر آ گئی ہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی اچھی خبریں آ رہی ہیں ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز ہوا تو 100 انڈکس 34 ہزار 637 کی سطح پر تھا تاہم کچھ دیر بعد کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آئی جو کہ جاری رہی اور اب 933 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 35 ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 35 ہزار 570 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے مشکل معاشی حالات میں پاکستان کی مدد کیلئے تیاری پکڑ لی ہے جس کے تحت پاکستان کو ادھار تیل کی ترسیل آئندہ ماہ کے آخر سے شروع کر دی جائے گی جس سے روپے کی قدر میں مثبت اثر پڑے گا۔

مزید :

بزنس -