فرشتہ قتل کیس، وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بڑا حکم جاری کر دیا

فرشتہ قتل کیس، وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بڑا حکم جاری کر دیا
فرشتہ قتل کیس، وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بڑا حکم جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے فرشتہ قتل کیس میں متاثرین کی داد رسی میں تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فرشتہ قتل کیس کے متاثرین کی داد رسی میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان نے پہلے پولی کلینک اور پھر سڑک پر دھرنا دیا جس کے نتیجے میں اسلام آباد کی مصروف سڑک 16 گھنٹے بند رہی ۔
وزیراعظم نے سسٹم کو داد رسی میں تاخیر کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے مظاہرین سے بروقت رابطہ کیوں نہیں کیا؟ ضلعی افسران سوشل میڈیا پر چوکس ہیں لیکن عملی طور پر صفر ہیں۔ وزیراعظم نے غفلت کے مرتکب اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -