نوازشریف کی عید جیل میں ہو گی یا جاتی امراء؟ لاہور ہائیکورٹ سے نوازشریف کیلئے نہایت اہم ترین خبر آ گئی

نوازشریف کی عید جیل میں ہو گی یا جاتی امراء؟ لاہور ہائیکورٹ سے نوازشریف ...
نوازشریف کی عید جیل میں ہو گی یا جاتی امراء؟ لاہور ہائیکورٹ سے نوازشریف کیلئے نہایت اہم ترین خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت 11 جون کو عید کے بعد سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے کہا گیاہے کہ نوازشریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت 11 جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے ، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بینچ درخواست کی سماعت کرے گا ۔ عدالت نے وفاق ،نیب اور کوٹ لکھپت جیل کے سپرٹینڈنٹ سے جواب طلب کر رکھا ہے ۔
یاد رہے کہ نوازشریف کو احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں قید کی سزا سنائی تھی تاہم نوازشریف کی طبیعت کے باعث سپریم کورٹ نے ان کی چھ ہفتوں کی ضمانت منظور کی تھی تاہم بعدازاں نوازشریف کی جانب سے ضمانت میں توسیع کی درخواست کی گئی جسے سپریم کورٹ نے مستردکر دیا تھا اور متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -