اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ، کتنے روپے پر بند ہوا؟ خوشخبری آ گئی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب کی جانب سے ادھار تیل کی ترسیل کی منظوری ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی واقع ہو نا شروع ہو گئی ہے اور آج ڈالر انٹر بینک میں 45 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے سستا ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق کاروبارکے اختتام سے کچھ دیر قبل اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم 150 روپے 50 پیسے پر بند ہو گیاہے جبکہ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 45 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 151 روپے 45 پیسے پر بند ہو گیاہے ۔