فرشتہ جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے قوانین میں خامیاں دور کرنا ضروری، وزیراعظم اس کی جدوجہد کر رہے ہیں: فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت اور وزیراعظم ننھی فرشتہ کے گھر والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے قوانین میں خامیاں دور کرنی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان ننھی فرشتہ کے گھر گئیں جہاں ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت اور وزیراعظم فرشتہ کے گھر والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ننھی فرشتہ ہم سب کی بیٹی ہے اور بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں جبکہ ہماری بیٹیاں معاشرے کے رویوں کے استحصال کا شکار ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے متاثرین کی داد رسی میں سسٹم کو رکاوٹ قرار دیا ہے اور وزیراعظم نے نظام کی بہتری کیلئے ہی جدوجہد شروع کر رکھی ہے، جو فیصلے نچی سطح پر ہونے چاہئے تھے وہ عمران خان کو کرنے پڑے رہے ہیں، اس کیس کے حوالے سے فیصلے آئی جی سطح پر ہونے تھے مگر وزیراعظم کو ہدایات دینا پڑیں، ایسے واقعات روکنے کیلئے قوانین میں خامیاں دور کرنی ہیں جبکہ حکومت پولیس نظام میں اصلاحات کیلئے بھی کام کر رہی ہے