انسانیت کی خدمت عظیم عبادت  ہے: سید علی مردان شاہ

انسانیت کی خدمت عظیم عبادت  ہے: سید علی مردان شاہ
انسانیت کی خدمت عظیم عبادت  ہے: سید علی مردان شاہ

  


عمرکوٹ ( سید ریحان شبیر) پیپلزپارٹی کےرکن  سندھ اسمبلی سید علی مردان شاہ نے کہا ہےکہ انسانیت کی خدمت عظیم عبادت  ہے سید علی مردان شاہ نےکہاکہ ضلع کا یہ  واحد ڈاہیلاسز سینٹر      عمرکوٹ اورتھرپارکر کے گردوں کے  مریضوں کےلیے کام کررہا ہے موجودہ حکومت عوام کی  فلاح وبہبود کےلیے کام کررہی ہے  عوام کے  مسائل کےحل کےلیے حکومت سندھ تمام وسائل بروئےکار لارہی  ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی وزیرصحت محترمہ عذرا پیچوہو نے عمرکوٹ فقیر عبداللہ منگریو      ڈاہیلاسز سینٹر کو چار نئی ڈاہیلاسز مشینیں فراہم کردی جسکا آج  افتتاح کیا جارہا ہے۔

سید علی مردان شاہ نےکہا کہ صوبائی وزیر ہیلتھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اپنا وعدہ پورا کردیا حکومت سندھ نےعمرکوٹ ضلع کے واحد ڈاہیلاسز سینٹر کو فوری طور چار ڈاہیلاسز مشینیں فراہم کردی عمرکوٹ ڈاہیلاسز سینٹر  کو چار  " 4" ڈاہیلاسز مشینوں کی فراہمی کی نئے ڈاہیلاسز یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی سید علی مردان شاہ نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنا عظیم عبادت ہے حکومت سندھ صوبے کی عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گی عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تروساہل کو بروئے کار لایا جارہا ہےرکن سندھ اسمبلی سید علی مردان شاہ نےکہا کہ چند روز قبل سندھ کی صوبائی وزیر ہیلتھ متحرمہ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے عمرکوٹ کا دورہ کےدوران ڈاہیلاسز مشینوں کی  فراہمی کاجو وعدہ کیا تھا وہ آج پورا کردیا گیا وعدےکی  تکمیل سے  گردوں ڈاہیلاسز کے مریضوں کو بڑی  سہولت مل جائے گی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ  سینئر صحافی  نے صوبائی وزیر ہیلتھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی عمرکوٹ ڈاہیلاسز سینٹر میں ڈاہیلاسز مشینوں کی شدید کمی اور عمرکوٹ میں دل کا کورونری کئیر یونٹ شروع نہ ہونے کی جانب توجہ دلائی  تھی جس صوبائی وزیر ہیلتھ  نے عمرکوٹ ڈاہیلاسز سینٹر کا دورہ کیا اور اپنے وعدے مطابق عمرکوٹ ڈاہیلاسز سینٹر کو فوری طور پرحکومت سندھ کی جانب سے چار "04"  ڈاہیلاسز مشینیں عمرکوٹ ڈاہیلاسز سینٹر کو فراہم کردی گی ہے  ڈاہیلاسز مشینوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سید علی مردان شاہ اور  ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر الھداد راٹھور  ڈاہیلاسز سینٹر عمرکوٹ کے انچارج ڈاکٹر لچھمن ضلع چیرمین ڈاکٹرسید نور علی شاہ،ڈپٹی کمشنرعمرکوٹ ندیم الرحمٰن میمن    سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر سلیم شیخ  وغیرہ نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنا عبادت سے کم نہیں ہے  رکن سندھ اسمبلی سید علی مردان شاہ نے کہا  عمرکوٹ میں دل کے امراض کےلیے قائم کارڈیالوجی کا کورونری کئیر یونٹ نے کام شروع کردیا ہے   اور انشاءاللہ بہت جلد   عمرکوٹ ویرو بائی پاس پر تین سو بستروں پرمشتمل جدید ڈسٹرکٹ اسپتال کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کردیا جائے گا ۔

اس موقع ضلعی چیرمین  ڈاکٹر سید نورعلیشاہ ، قائم مقام  ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر الھداد راٹھور  ڈاکٹر نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت عبادت سے کم نہیں ہے اس موقع پر عمرکوٹ ڈاہیلاسز سینٹر کے انچارج ڈاکٹر لچھمن کیسرانی نے چیف گیسٹ وغیرہ کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ عمرکوٹ ڈاہیلاسز سینٹر کو مزید ڈاہیلاسز مشینوں کی فراہمی  سے گردوں کی صفائی کے مریضوں کو بہت سہولت ملے گی ڈاکٹر لچھمن نےبتایا کہ اب عمرکوٹ ڈاہیلاسزسینٹر  میں ڈاہیلاسز مشینوں کی تعداد آٹھ ہوگی ہے     سال"2017"میں "680"مریضوں کی ڈاہیلاسز کی گی اور  سال "2018"اور سال "2019", میں یہ فگر "1000" سے زائد ہوچکا  ہے عمرکوٹ کو تھر کے گیٹ وے ہونے کا شرف حاصل اسی وجہ سے تھر سمیت دوردراز علاقوں سے ڈاہیلاسز کے مریض آتے ہیں عمرکوٹ کے شہریوں سماجی سول سوسائٹی کے رہنماؤں ریحان شبیر طاہر زیدی  شوکت بھائی  وغیرہ نے ڈاہیلاسز مشینوں کی فراہمی پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذراپیچوہو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہےکہ عمرکوٹ کے دل کےیونٹ  کے کارڈیالوجی کئیر یونٹ کی ایس این ای کی منظوری دی جائے اور عمرکوٹ محکمہ ہیلتھ میں خالی آسامیوں پر خالصتاً میرٹ پر بھرتیاں کی جائے تاکہ علاقے کے غریب مستحق مریضوں کو صحت علاج معالجے کی زیادہ سے زیادہ صحت کی بنیادی سہولیات مل سکیں ۔

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ