ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا

ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا
ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءمیں 16 جون کو شیڈول پاک، بھارت میچ کے دوران کسی بھی ناگہانی واقعہ سے بچنے کیلئے حکام نے سٹیڈیم میں مسلح گارڈز تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے میچ دیکھنے کیلئے ہمیشہ ہی سٹیڈیم کھچا کھچ بھرا ہوتا ہے اور یہاں تک کہ سٹیڈیم کے باہر بھی میلے کا گماں ہوتا ہے جس کی ایک وجہ دونوں ممالک کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان باہمی سیریز نہ ہونے کو بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔ پاک، بھارت میچ دیکھنے کے جنون کا اندازہ اس مرتبہ لگایا جا سکتا ہے کہ ورلڈکپ میں شیڈول میچ کیلئے دستیاب 25 ہزار ٹکٹوں کیلئے 5 لاکھ لوگوں نے درخواستیں دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹ حاصل کرنے والے بھارتی اور بھارتی نژاد لوگوں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور اب میچ کے روز ناصرف مسلح سیکیورٹی گارڈز تعینات کئے جائیں گے بلکہ سٹیڈیم کے اطراف سخت سیکیورٹی انتظامات ہوں گے۔

مزید : کھیل