سندھ حکومت کا اوبر اور کریم کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ مگر کب سے اور کتنا ٹیکس وصول ہو گا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت نے آن لائن ٹیکسی سروسز اوبر اور کریم کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کی مد میں اربوں روپے حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آن لائن ٹیکسی اوبر اور کریم کو سندھ کے ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت اربوں روپے کا کاروبار کرنے والی ٹیکسی سروس پر سیلز ٹیکس لگے گا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے سندھ ریونیو بورڈ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایس آر بی دونوں ٹیکسی سروسز پر سیلز ٹیکس یکم جولائی سے لے گی اور اس مد میں سندھ کو اربوں روپے حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔