شوہر پسند نہ ہو تو گزارہ کیسے کیا جائے؟ خاتون نے طریقہ بتادیا

شوہر پسند نہ ہو تو گزارہ کیسے کیا جائے؟ خاتون نے طریقہ بتادیا
شوہر پسند نہ ہو تو گزارہ کیسے کیا جائے؟ خاتون نے طریقہ بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لڑکا لڑکی محبت کی شادی بھی کریں تو کچھ سالوں بعد ان کے رشتے میں محبت ماند پڑ جاتی ہے اور کافی لڑائی جھگڑے ہونے لگتے ہیں۔ بسااوقات تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ بیوی کو شوہر سرے سے ہی ناپسند ہوتا ہے۔ اب ایک برطانوی خاتون نے ایسا طریقہ بتا دیا ہے کہ جس پر عمل کرکے خواتین اپنے ناپسند شوہر کے ساتھ بھی گزارہ کر سکتی ہیں اور اپنے دل میں اپنے شوہر سے دوبارہ محبت بھی پیدا کر سکتی ہیں۔میل آن لائن کے مطابق اس خاتون کا نام بیلنڈا لسکومب ہے جو خود ایسی ہی صورتحال سے گزر چکی ہے۔ اس کا اپنے شوہر کے ساتھ تعلق انتہائی تلخ ہو گیا تھا اور وہ طلاق کی نہج پر پہنچ گئے لیکن پھر انہوں نے ایک تھراپسٹ سے رابطہ کیا اور خود بھی اس تعلق کو نبھانے کی کوشش کی۔ آج وہ پھر سے اپنے شوہر سے محبت کرتی ہے اور ان کا ازدواجی تعلق بہت خوشگوار چل رہا ہے۔
اب بیلنڈا نے اس موضوع پر ایک کتاب لکھی ہے۔ وہ لکھتی ہے کہ ”اگر آپ کو اپنا شوہر پسند نہیں ہے یا اب اس سے محبت نہیں رہی تو بھی آپ کو اس سے محبت کرنی ہے کیونکہ آپ کو اس رشتے کو کامیاب بنانا ہے۔ اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ اپنے شوہر کی کوئی اچھی بات یا اچھا کام یاد کریں اوراس پر اس کا شکریہ ادا کریں۔ مثال کے طور پر اس نے کھانا بنایا ہو تو اس پر ہی اس کا شکریہ ادا کریں لیکن عمدہ طریقے سے۔ ایسا نہیں کہ ”میرے لیے کھانا بنانے کا شکریہ، لیکن تم نے سارا پنیر ختم کر دیا ہے۔“ یہ طریقہ غلط ہے۔ ایک مسکراہٹ کے ساتھ اس کا شکریہ ادا کریں جس میں کوئی شکوہ شامل نہ ہو۔“
بیلنڈا مزید لکھتی ہے کہ ”اب دل میں شوہر کے ساتھ جنسی تعلق کی خواہش بیدار کریں، اس کے لیے بھی اس کے متعلق اچھا سوچیں اور اس کے ساتھ خود کو جنسی اعتبار سے متحرک رکھیں۔ میرا ذاتی تجربہ ہے کہ اگر میاں بیوی رات کے پچھلے پہر 3بجے جنسی تعلق قائم کریں تو یہ تجربہ بہت خوشگوار ہو گا اور دونوں پھر سے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ آپ دن میں پانچ بار اپنے شوہر سے اظہار تشکر اور اظہار محبت کریں۔ اس کے لیے صبح بیدار ہونے کے بعد، باتھ روم سے نہا کر نکلنے کے بعد، کام پر جانے سے پہلے، کام سے آنے کے بعد اور رات کو سونے سے پہلے کے اوقات بہترین ہو سکتے ہیں۔ آپ کا شوہر گھر آئے تو آپ اس پر خوشی کا اظہار کریں اور اسے کہیں کہ ’میں خوش ہوں کہ آپ گھر آ گئے۔‘ وہ آپ کے لیے کوئی چھوٹا سا کام بھی کرتا ہے یا کوئی چیز خریدتا ہے تو اس پر اس کی دل سے تعریف کریں۔ یہ سب کچھ کرنے کے بعد اگر آپ لانڈری کے کپڑوں اور دیگر مسائل کے متعلق بھی بات کر لیں تو وہ پوری توجہ سے آپ کی بات سنے گا اور مانے گا۔ شوہر کی پسند نا پاپسند پر اظہار پسندیدگی نہ کرنا، اس کے اچھے کاموں کی تعریف نہ کرنا، اس سے اظہار محبت اور آپ کے لیے اس کے کیے گئے کاموں پر شکریہ ادا نہ کرنا اور ہمہ وقت مسائل پر ہی گفتگو کرنا ازدواجی زندگی کے لیے زہرقاتل ہوتا ہے۔ جو بیوی اس روئیے کی حامل ہو اس کی ازدواجی زندگی زیادہ تر تک نہیں چل سکتی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -