’آپ 13 سال سے ہمارے وزیراعظم Abe Shinzoکا نام غلط لے رہے ہیں‘ جاپان نے بالآخر دنیا کو بتادیا

’آپ 13 سال سے ہمارے وزیراعظم Abe Shinzoکا نام غلط لے رہے ہیں‘ جاپان نے بالآخر دنیا ...
’آپ 13 سال سے ہمارے وزیراعظم Abe Shinzoکا نام غلط لے رہے ہیں‘ جاپان نے بالآخر دنیا کو بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان کے وزیراعظم شینزو ابے(Shinzo Abe)گزشتہ 13سال سے اس عہدے پر فائز ہیں اور آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ باقی دنیا تب سے ان کا نام غلط پکار رہی ہے۔ اب جاپان کے وزیرخارجہ نے دنیا کو اپنے وزیراعظم کا درست نام بتا دیا ہے اور تلقین کی ہے کہ انہیں آئندہ درست نام سے پکارا جائے۔ میل آن لائن کے مطابق چین میں روایت ہے کہ وہاں فیملی نام دوسرے نام سے پہلے لکھا اور پکارا جاتا ہے، چنانچہ اس لحاظ سے جاپانی وزیراعظم کا درست نام شینزو ابے نہیں بلکہ ابے شینزو ہو گا کیونکہ ابے ان کا فیملی نام ہے۔
وزیرخارجہ تاروکونو کا کہنا تھا کہ ”دنیا گزشتہ 13سال سے ہمارے وزیراعظم کا غلط نام پکار رہی ہے۔ اب ہم تمام عالمی میڈیا آرگنائزیشنز سے کہتے ہیں کہ وہ ان کا درست نام لکھا اور پکارا کریں۔“ دوسری طرف جاپانی وزیرتعلیم نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ جاپان کے تمام اداروں کو ہدایت جاری کریں گے کہ وہ آئندہ ہر جاپانی شہری کا فیملی نام پہلے اور دوسرا نام بعد میں لکھا اور پکارا کریں۔ واضح رہے کہ جاپان کے علاوہ چین اور کوریا میں بھی فیملی نام پہلے لکھے جانے کی روایت موجود ہے لیکن ان ممالک میں کوریج کرنے والے غیرملکی صحافی اس روایت کو درخوراعتناءنہیں سمجھتے اور باقی دنیا کی طرح ان ممالک کے رہنماﺅں کے فیملی نام بھی آخر میں لکھ دیتے ہیں۔