فیس بک کی وجہ سے مسلمان ملکہ حسن رونے پر مجبور ہوگئی

فیس بک کی وجہ سے مسلمان ملکہ حسن رونے پر مجبور ہوگئی
فیس بک کی وجہ سے مسلمان ملکہ حسن رونے پر مجبور ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈبلن(مانیٹرنگ ڈیسک) آئرلینڈ میں مقابلہ حسن جیتنے والی بنگلہ دیشی نژاد ماڈل فیس بک کی وجہ سے رونے پر مجبور ہو گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق مقصودہ اختر نامی اس ماڈل کو جب مقابلہ حسن جیتنے پر شہرت ملی تو دنیا بھر سے اسے انٹرنیٹ پر ہراساں کیا جانے لگا۔ مسلمان انٹرنیٹ صارفین اس کی انتہائی مختصر لباس میں بنائی گئی تصاویر کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے لگے اور اسے طوائف تک قرار دے ڈالا، لیکن فیس بک انتظامیہ کی طرف سے صارفین کے اس روئیے کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا جس پر گزشتہ دنوں مقصودہ اختر رو پڑی۔
رپورٹ کے مطابق ماڈل کا کہنا تھا کہ ”فیس بک پر لوگوں نے کئی ماہ سے میرا جینا حرام کر رکھا ہے، جہاں لوگ مجھے جسم فروش عورت کہتے ہیں اور کبھی طوائف۔ آئے روز مجھے ریپ اور قتل تک کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ کئی بار میں نے ایسے دھمکی آمیز کمنٹس کو رپورٹ بھی کیا لیکن فیس بک کی طرف سے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔“ مقصودہ اختر کا کہنا تھا کہ ”میرے خیال میں مسلمان ماڈلز کو انٹرنیٹ پر اس طرح کے سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن میرے ساتھ تو بہت زیادہ ہو رہا ہے۔ لوگوں کو میرا ماڈلنگ کرنا ہضم نہیں ہو رہا، جو میرے جسم دکھانے پر اس قدر غصے میں آ جاتے ہیں کہ سنگین دھمکیاں دینے لگتے ہیں۔ اب تو مجھے گھر سے نکلتے ہوئے خوف آتا ہے۔ فیس بک انتظامیہ کو اس بات کو نوٹس لینا چاہیے کیونکہ اس سے میرے جیسے لوگوں کی خوداعتمادی تباہ ہو رہی ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -