بے اولاد جوڑوں کے لئے بچے پیدا کرنے والی لڑکی

بے اولاد جوڑوں کے لئے بچے پیدا کرنے والی لڑکی
بے اولاد جوڑوں کے لئے بچے پیدا کرنے والی لڑکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) گاڑیاں، مکانات اور دیگر ایسی اشیاءتو کرائے پر دی ہی جاتی تھیں لیکن آپ کو یہ سن کر انتہائی حیرت ہو گی کہ آسٹریلیا میں ایک نوجوان لڑکی اپنی ’بچے دانی‘ کرائے پر دیتی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ 27سالہ مشعیل گریفن نامی لڑکی آسٹریلوی شہر پرتھ کی رہائشی ہے جس نے سوشل میڈیا پر بچے دانی کرائے پر دینے کا اشتہار دے رکھا ہے اور بے اولاد لوگ اس کے ذریعے اولاد حاصل کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حال ہی میں مشعیل نے ایک بچے کو جنم دیا ہے جو ایک بے اولاد جوڑے کا بچہ تھا۔ یہ خاتون طبی پیچیدگیوں کے باعث حاملہ نہیں ہو پا رہی تھی چنانچہ انہوں نے مشعیل کا اشتہار پڑھ کر اس سے رابطہ کر لیا۔ ڈاکٹروں نے اس میاں بیوی کے سپرمز اور بیضے لے کر لیبارٹری میں ایمبریو پیدا کیا اور آئی وی ایف کے ذریعے اسے مشعیل کے جسم میں رکھ دیا۔ اگلے 9ماہ اس بچے نے مشعیل کی کوکھ میں جنم لیا اور پیدا ہونے کے چند منٹ بعد ہی بچے کو اس کے طبعی والدین کے حوالے کر دیا گیا اور مشعیل کو ’سروگیٹ‘ (متبادل ماں)کی فیس ادا کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق مشعیل اب تک 3بچے کرائے پر پیدا کر چکی ہے اور اب بھی اس کے سوشل میڈیااکاﺅنٹ پر رحم کرائے پر دینے کا اشتہار موجود ہے۔واضح رہے کہ وہ خود بھی دو بچوں کی ماں ہے، اس کی ایک 5سالہ بیٹی لیلانی اور 3سالہ بیٹا ایساک ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -