2فٹ لمبے بالوں والے لڑکے سے مردوں کو کیا خوف رہتا ہے؟ خود ہی ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی ہنسی نہ رکے

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) بعض لڑکوں کو بھی لڑکیوں کی طرح لمبے بال رکھنے کا شوق ہوتا ہے لیکن ان کے بال لڑکیوں کے جیسے خوبصورت نہیں ہوتے۔ تاہم برازیل میں ایک 28سالہ نوجوان ایسا ہے جس کے بال 2فٹ سے زائد لمبے ہیں اور ایسے خوبصورت کہ لڑکیاں بھی رشک میں مبتلا ہو جائیں۔ ان بالوں کی وجہ سے آس پڑوس کے مرد اس لڑکے سے خائف رہتے ہیں اور ان کے اس خوف کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر آپ کو ہنسی آ جائے گی۔ میل آن لائن کے مطابق کرسٹیانو بریگا نامی اس لڑکے کا کہنا ہے کہ اس کے خوبصورت بال دیکھ کر لڑکیاں اس کی طرف کھنچی چلی آتی ہیں، چنانچہ مردوں کو مجھ سے یہ خوف لاحق رہتا ہے کہ کہیں میں ان کی گرل فرینڈ ہی ان سے نہ چھین لوں۔
رپورٹ کے مطابق برازیل کے شہر مینس گیریز کے رہائشی کرسٹیانو کا کہنا تھا کہ ”لڑکیاں میرے بال دیکھ کر اکثر حسد کا شکار ہو جاتی ہیں اور میرے پاس آ کر اتنے خوبصورت بالوں کا راز جاننے کی کوشش کرتی ہیں۔ میں جہاں بھی جاتا ہوں ہر ایک لڑکی کی توجہ میری طرف مبذول ہو جاتی ہے۔ وہ آ کر میرے ساتھ سیلفیاں بناتی ہیں اور میرے بالوں کی تعریف کرتی ہیں۔ ایسے میں ان کے ساتھ موجود ان کے بوائے فرینڈز مجھ سے جلنے لگتے ہیں اور خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔“ کرسٹیانو کا کہنا تھا کہ ”میرے بال اس وقت 2فٹ 2انچ لمبے ہیں اور انہیں دھونے میں مجھے صرف 5منٹ لگتے ہیں۔ “