بھارت میں مودی کی جماعت کو دوبارہ اکثریت ملنے پر وزیراعظم عمران خان نے بھی پیغام جاری کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے بھارتی لوک سبھا کے الیکشن میں کامیابی پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد پیش کردی۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اتحادیوں کی کامیابی پر میں وزیراعظم نریندرا مودی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور جنوبی ایشیامیں امن اور خطے کی ترقی و خوشحالی کیلئے ان کے ساتھ کام کرنے کیلئے پرامید ہوں۔
انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اتحادیوں کی کامیابی پر میں وزیراعظم نریندرا مودی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور جنوبی ایشیاء میں امن اور خطے کی ترقی و خوشحالی کیلئے ان کے ساتھ کام کرنے کیلئے پرامید ہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 23, 2019
واضح رہے کہ بھارت میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 542 میں سے 337 جب کہ کانگریس اتحاد نے 93 نشستیں حاصل کی ہیں۔