پاکستان دیرپا امن کی جانب گامزن ہے :آرمی چیف

پاکستان دیرپا امن کی جانب گامزن ہے :آرمی چیف
پاکستان دیرپا امن کی جانب گامزن ہے :آرمی چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ،پاکستان دیرپا امن واستحکام کے قیام کے سفر پر گامزن ہے۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کامیابی کی جانب سفر سست مگر مثبت ہے، ہمیں پرعزم رہنا ہوگا۔ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے دورہ کے موقع پر سٹاف کورس کرنے والے طلبہ اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ماضی قریب میں پاکستان نے کئی چیلنجز کا کامیابی سے مقابلہ کیا، ہمارا کامیابی کی طرف سفر سست مگر مثبت ہے۔ پاکستان اب دیرپا امن واستحکام کے قیام کے سفر پر گامزن ہے۔
انہوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں نوجوان افسروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان افسران میں ملک کو درپیش چیلنجز کا کامیابی سے سامنا کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -