نوجوان لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو سڑک پر 50 تھپڑ مار ڈالے، وجہ جان کر ہر مرد گھبرا جائے

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں بہت کچھ باقی دنیا سے مختلف اور ان کا اپنا ہے، ویلنٹائنز ڈے بھی ان کا اپنا ہے جوباقی دنیا سے الگ چینی سال کے ساتویں مہینے کے ساتویں روز منایا جاتا ہے۔ گزشتہ دنوں چین میں ویلنٹائنز ڈے منایا گیا جس پر ایک ایسا واقعہ دیکھنے کوملا کہ سن کر ہی ہر مرد گھبرا جائے۔ شنگھائسٹ کے مطابق چین کے شہرداژہو(Dazhou)سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک لڑکی سر بازار ایک لڑکے کو تھپڑ مار رہی ہوتی ہے۔ وہ ایک ہی سانس میں اسے 52تھپڑ رسید کرتی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ یہ لڑکی اس لڑکے کی گرل فرینڈ تھی اور اسے ویلنٹائنز ڈے پر تحفے میں نیا موبائل فون خرید کر نہ دینے پر بھرے بازار میں تھپڑ مار رہی تھی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ابھی لڑکی لڑکے کو مار ہی ہوتی ہے کہ پولیس آ جاتی ہے اور لڑکی کو گرفتار کرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن لڑکااتنے تھپڑ کھانے کے بعد بھی اپنی گرل فرینڈ کے دفاع میں آگے آ جاتا ہے۔ اس دوران بھی لڑکی لڑکے کے تین چار تھپڑ رسید کر دیتی ہے۔ دوسری طرف بیچارا لڑکا پولیس والوں کو کہہ رہا ہوتا ہے کہ”غلطی میری ہے، اسے تھپڑ مارنے دیں، اسی طرح اس کا غصہ ٹھنڈا ہو گا۔“