پیپلز پارٹی چیئر مین نیب کے خلاف کیا کرنے جارہی ہے ؟نفیسہ شاہ نے بتادیا

پیپلز پارٹی چیئر مین نیب کے خلاف کیا کرنے جارہی ہے ؟نفیسہ شاہ نے بتادیا
پیپلز پارٹی چیئر مین نیب کے خلاف کیا کرنے جارہی ہے ؟نفیسہ شاہ نے بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ چیئر مین نیب بہت زیادہ متنازعہ بن چکے ہیں،ہماری ٹیم چیئر مین نیب کے معاملے پر مشاورت کررہی ہے ۔

جیونیوز کے مطابق نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ چیئر مین نیب بہت زیادہ متنازعہ بن چکے ہیں،ان کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے سارے آپشن موجود ہیں، ہماری ٹیم چیئر مین نیب کے معاملے پر مشاورت کررہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ فیصل واڈا نے کرپشن کی ، اپنے ملازم کے نام پر جائیداد بنائی ، وزیرآبی وسائل استعفیٰ دیں، سلیکٹڈ احتساب ہورہاہے ، احتساب صرف پیپلز پارٹی کی قیادت کا ہورہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی ایک بار پھر بھارت پر مسلط ہونے جارہے ہیں، تبدیلی سرکار کہتی تھی کہ مودی کے آنے سے مسئلہ کشمیر حل کرنے میں آسانی ہوگی ، اب عمران خان فون اٹھائیں اور اپنے دوست مودی کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر بات کریں۔

مزید :

قومی -