حکومت عوامی ردعمل سے پہلے سندھ کے ہسپتالوں پر اپنا فیصلہ واپس لے،بلاول کی تنبیہ

حکومت عوامی ردعمل سے پہلے سندھ کے ہسپتالوں پر اپنا فیصلہ واپس لے،بلاول کی ...
حکومت عوامی ردعمل سے پہلے سندھ کے ہسپتالوں پر اپنا فیصلہ واپس لے،بلاول کی تنبیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ وفاقی حکومت عوامی ردعمل سے پہلے سندھ کے ہسپتالوں پر اپنا فیصلہ واپس لے، ہر فورم پر وفاقی حکومت کے اقدام کی مزاحمت کریں گے ۔

اے آروائی نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چیئرمین نیب نے وفاقی وزراءکے خلاف تحقیقات روکنے کااعترافی بیان دیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے تین ہسپتالوں سے متعلق فیصلہ واپس لے ،سندھ کے عوام اپنے اثاثوں پر کسی کا تسلط نہیں ہونے دیں گے ، ہم ہر فورم پر وفاقی حکومت کے اقدام کی مزاحمت کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے نظر ثانی اپیل پر فیصلہ آنے کا انتظار نہیں کیا ، تینوں ہسپتالوں پر سندھ حکومت کے اربوں روپے لگے ہیں ، مریضوں کے علاج کے اخراجات سندھ حکومت نے اٹھا رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام کی محنت اور ٹیکس سے بنائے اثاثے غضب نہیں کرنے دینگے ،حکومت عوامی ردعمل سے پہلے سندھ کے ہسپتالوں پر اپنا فیصلہ واپس لے، وفاقی حکومت نے حالیہ اقدام سے آئینی بحران ظاہر کردیاہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -