وہاب ریاض کو ٹیم کا حصہ کیوں بنایا گیا ؟ کپتان سرفراز احمد نے وضاحت کردی
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ گرین شرٹس کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کو تیار ہیں ۔
برطانیہ میں موجود کرکٹ ٹیموں کے کپتانوں نے پریس کانفرنس کی جس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی جیت کیلئے پر عزم ہیں 92 کے ورلڈ کپ میں مشکلات کے باوجود ہمیں فتح ملی۔ پاک انگلینڈ سیریز سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ،حالیہ سیریز کے بعد فیلڈنگ سمیت دیگر کوتاہیوں پر قابو پالیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم میں بہترین بولنگ،فیلڈنگ اور بیٹنگ کی صلاحیت ہے اور ہم کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کیلئے تیار ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ وہاب ریاض کو ان کی تجربہ کاری کی وجہ سے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔