”میں یہ کام بھی کرتا رہا تو ایک مقدمہ اس پر بھی بنا دیں “بلٹ پروف گاڑی کا مقدمہ بننے پر نواز شریف کا رد عمل

”میں یہ کام بھی کرتا رہا تو ایک مقدمہ اس پر بھی بنا دیں “بلٹ پروف گاڑی کا ...
”میں یہ کام بھی کرتا رہا تو ایک مقدمہ اس پر بھی بنا دیں “بلٹ پروف گاڑی کا مقدمہ بننے پر نواز شریف کا رد عمل

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ3 بار ملک کاوزیراعظم رہا ہوں، ایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی تو اب بلٹ پروف گاڑیوں کا مقدمہ بنادیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ آج بھی معلوم نہیں کہ کس مقدمے میں جیل میں ہوں، وزیرا عظم کی کرسی پہ بیٹھا رہا ایک مقدمہ اس کرسی پہ بھی بنا دیں۔کوٹ لکھپت جیل لاہور میں پارٹی رہنماوں سے ملاقات کے موقع پرنوازشریف نے پارٹی رہنماوں سے ملکی صورت حال کے بارے میں استفسار کیا تو انہیں مہنگائی اور عوامی مسائل سے آگاہ کیا گیا ، اس پر نواز شریف نے کہا کہ حکومت ہر شعبے میں ناکام ہو چکی، عوام ہمارے دور یاد کرکے ہمارے اقدامات کو سرا رہے ہیں۔

اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے بلاول بھٹو کے افطار ڈنر اور ن لیگ کے پارٹی اجلاس کے بار ے می بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام جماتیں حکومت کے خلاف احتجاج کے موڈ میں ہیں، تاہم حتمی فیصلہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اے پی سی میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق جب نواز شریف کو بتایا گیا کہ پیپلز پارٹی بھی سخت احتجاج کے موڈ میں ہے تو وہ مسکرا دیئے۔ نواز شریف نے مشکل وقت میں پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کو واپس لینے سے انکار کر دیا۔

مزید : قومی