ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے تشویشناک خبر آگئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 76کروڑ 84لاکھ ڈالرکی کمی واقع ہوئی ہے، زرمبادلہ ذخائر15ارب 12کروڑڈالرکی سطح پرآگئے ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں 76کروڑ 84لاکھ ڈالرکی کمی واقع ہوئی ہے ، سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ ذخائر15ارب 12کروڑڈالرکی سطح پرآگئے ہیں ،مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 78کروڑ 80لاکھ ڈالرکی کمی واقع ہوئی ہے۔
مرکزی بینک کے پاس 8ارب 57لاکھ ڈالرکے ذخائرموجود ہیں ،کمرشل بینکوں کے پاس 7ارب 68کروڑ ڈالرکے ذخائرموجودہیں،بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں سے زرمبادلہ ذخائر کم ہوئے ہیں۔