ورلڈ کپ میں پاکستان سے میچ کھیلنا ہے یا نہیں ؟اس سوال پر ویر ات کوہلی نے انتہائی حیران کن جواب دے دیا

ورلڈ کپ میں پاکستان سے میچ کھیلنا ہے یا نہیں ؟اس سوال پر ویر ات کوہلی نے ...
ورلڈ کپ میں پاکستان سے میچ کھیلنا ہے یا نہیں ؟اس سوال پر ویر ات کوہلی نے انتہائی حیران کن جواب دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کا میچ ہمیشہ عالمی توجہ حاصل کرتا ہے اور دونوں ٹیموں کو بڑے دباو¿ میں کھیلنا پڑتا ہے تاہم ہم اپنے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہی۔لندن میں 10ٹیموں کے کپتانوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور سوالوں کے جوابات بھی دئیے ۔ایک سوال کے جواب میں ویرات کوہلی نے کہا کہ پاکستان سے کھیلنا ہے یا نہیں؟ اس میں میری رائے کی کوئی اہمیت نہیں، پاکستان سے کرکٹ کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ بورڈ کرتا ہے۔بھارتی کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ ایک مشکل اور کٹھن ٹورنامنٹ ہے، ہر میچ میں بڑا اسکور آسان نہیں ہو گا۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی جیت کیلئے پر عزم ہیں 92 کے ورلڈ کپ میں مشکلات کے باوجود ہمیں فتح ملی۔ پاک انگلینڈ سیریز سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ،حالیہ سیریز کے بعد فیلڈنگ سمیت دیگر کوتاہیوں پر قابو پالیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم میں بہترین بولنگ،فیلڈنگ اور بیٹنگ کی صلاحیت ہے اور ہم کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کیلئے تیار ہیں۔ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ وہاب ریاض کو ان کی تجربہ کاری کی وجہ سے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -