’ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں کسی بھی موقع پر خطرناک ثابت ہوسکتی ہے‘ برطانوی کپتان نے پیشگوئی کردی
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان این مورگن کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں کسی بھی موقع پر خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔
ورلڈ کپ کیلئے برطانیہ میں موجود ٹیموں کے کپتانوں نے ایک پریس کانفرنس کی ۔ انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان این مورگن نے پریس کانفرنس کے دوران گرین شرٹس کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسی خطرناک ٹیم کو ہرا کر ورلڈ کپ کیلئے حوصلہ پیدا ہوا، پاکستان کو ون ڈے سیریز ہرا کر ورلڈ کپ میں کامیابی کیلئے پر امید ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کی سب سے خطرناک ٹیم تھی اور یہ ورلڈ کپ میں کسی بھی موقع پر خطرناک ٹیم ثابت ہوسکتی ہے۔