بھارتی صحافی نے پا ک بھارت رابطوں کے آغاز سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

بھارتی صحافی نے پا ک بھارت رابطوں کے آغاز سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا
بھارتی صحافی نے پا ک بھارت رابطوں کے آغاز سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی صحافی جیوتی ملہوترا نے کہاہے کہ پا کستان اوربھارت کے پاس بات چیت کرنے کے سوا تیسرا کوئی آپشن نہیں ، ہمیں مل بیٹھناچاہئے ، لگتاہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک چینل رابطے شروع ہوجائیں گے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے جیوتی ملہوترا نے کہا کہ مجھے لگتاہے کہ پاکستان اوربھارت کے پاس بات چیت کرنے کے سوا تیسرا کوئی آپشن نہیں ہے ، ہمیں مل بیٹھناچاہئے ، اب مودی اکثریت کے ساتھ منتخب ہوکر آئے ہیں، اس لئے اب بات چیت جلد شروع ہوجانی چاہئے ۔
انہوں نے کہاکہ ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے ہمارے عوامی سطح پر ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات نہیں ہیں، یہ بہت عجیب ساماحول ہے ، ایسا نہیں ہوناچاہئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ لگتاہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک چینل رابطے شروع ہوجائیں گے ۔

مزید :

قومی -