”اب فیصلہ مودی کوکرنا ہے ۔۔۔“،فردوس عاشق نے بھارت میں بی جے پی کی جیت پر دبنگ بیان دیدیا

”اب فیصلہ مودی کوکرنا ہے ۔۔۔“،فردوس عاشق نے بھارت میں بی جے پی کی جیت پر ...
”اب فیصلہ مودی کوکرنا ہے ۔۔۔“،فردوس عاشق نے بھارت میں بی جے پی کی جیت پر دبنگ بیان دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ مودی کاجیتنا پاکستان کے عوام کیلئے کوئی اچھی یا بری خبر نہیں بس یہ ایک خبر ہے، اب یہ مودی کوفیصلہ کرناہے کہ عوام کی دی گئی طاقت کو خطے کی بہتری کیلئے استعمال کرنا ہے یاخطے کو انتشار کیلئے استعمال کرنا ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ ہندوستان کو مذاکرات کی میز پر آنے کیلئے کہتارہاہے ،اس وقت تک خطے میں ترقی اور خوشحالی نہیں آسکتی جب تک دونوں ملک ٹیبل پربیٹھ کراپنے مسائل حل نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ مذاکرات کی ٹیبل پر آنے سے کنی کتراتارہاہے ، وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ہندوستان ایک قدم بڑھائے گا تو ہم دو قدم بڑھائیں گے ۔
ان کاکہنا تھا کہ مودی کاجیتنا پاکستان کے عوام کیلئے کوئی اچھی یا بری خبر نہیں بس یہ ایک خبر ہے ۔ہم بھارتی عوام کا مینڈیٹ تسلیم کرکے مودی کی حکومت سے مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ اب یہ مودی کوفیصلہ کرناہے کہ عوام کی دی گئی طاقت کو خطے کی بہتری کیلئے استعمال کرنا ہے یاخطے کو انتشار کیلئے استعمال کرنا ہے ۔

مزید :

قومی -