سعودی ایران تنازع میں پاکستان کے کردار پر سلیم صافی کا فکر انگیز تجزیہ

سعودی ایران تنازع میں پاکستان کے کردار پر سلیم صافی کا فکر انگیز تجزیہ
سعودی ایران تنازع میں پاکستان کے کردار پر سلیم صافی کا فکر انگیز تجزیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ بھارت میں پا ک بھارت تعلقات کی چابی نا ن سٹیٹ ایکٹر کے ہاتھ میں دیدی گئی ہے،ہم ایران اور سعودی عرب کے تنازع میں بھی فریق بنتے جارہے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ امن اورجنگ پاکستان اوربھارت کے رویے پر منحصر ہوگی ، پاکستان اور انڈیا کے معاملات ایسے ہیں کہ ان میں نا ن سٹیٹ ایکٹر بھی ملوث ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں پا ک بھارت تعلقات کی چابی نا ن سٹیٹ ایکٹر کے ہاتھ میں دیدی گئی ہے ۔
اس وقت ہم پر بڑامشکل وقت آگیاہے ، ہم ایران اور سعودی عرب کے تنازع میں بھی فریق بنتے جارہے ہیں، امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات خراب ہورہے ہیں، چین کے ساتھ معاملہ ویسانہیں رہا ۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے موجود ہ قیادت میں اتنی اہلیت نہیں کہ ان چیلنجز سے نمٹ سکے ، اس لئے ہم کواپنے گھر کی فکر کرنی چاہئے ۔

مزید :

قومی -