مودی کے آنے سے مسئلہ کشمیر پر کیا پیش رفت ہوگی ؟حفیظ نیازی نے وضاحت کردی

مودی کے آنے سے مسئلہ کشمیر پر کیا پیش رفت ہوگی ؟حفیظ نیازی نے وضاحت کردی
مودی کے آنے سے مسئلہ کشمیر پر کیا پیش رفت ہوگی ؟حفیظ نیازی نے وضاحت کردی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا ہے کہ مودی کے دوبارہ برسر اقتدار آنے کے بعد بھی مسئلہ کشمیر پر کوئی پیش رفت نہیں ہوگی۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ مودی کے جیتنے کے بعد پاکستانی قیادت یہ امید لگارہی ہوگی کہ اب بھارت سے بات ہوگی ، اصل بات یہ ہے کہ مودی آر ایس ایس کے بغیر کوئی بات نہیں کرسکتے اور آر ایس ایس نہ پاکستان کوتسلیم کرتی ہے اور بھارت سے بھی مسلمانوں کوختم کرنا چاہتی ہے ، ا س لئے مودی کے دوبارہ برسر اقتدار آنے کے بعد بھی مسئلہ کشمیر پر کوئی پیش رفت نہیں ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ فرشتہ بچی کا قتل پولیس کے نظام کی ناکامی ہے جو پہلے ہی ناکام تھا لیکن اب اوپر سے ایک نااہل حکومت کی وجہ سے وہ مزید بگڑ گیاہے ۔

مزید : قومی