بچے کی گمشدگی کی اطلاع پر پولیس کیاکرتی ہے ؟ بابر ستار نے دردناک حقائق بیان کردیئے

بچے کی گمشدگی کی اطلاع پر پولیس کیاکرتی ہے ؟ بابر ستار نے دردناک حقائق بیان ...
بچے کی گمشدگی کی اطلاع پر پولیس کیاکرتی ہے ؟ بابر ستار نے دردناک حقائق بیان کردیئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار بابر ستار نے کہاہے کہ جب کسی کابچہ یا بچی گم ہوجاتی ہے تو پولیس والے بالکل توجہ نہیں کرتے جب تک وہ کسی ایلیٹ کلاس کا بچہ نہ ہو ، پولیس والوں کو جب جاکرکہا جاتاہے کہ بچہ گم ہوگیاہے تو وہ کہتے ہیں کہ شام تک واپس آجائے گا ، اگر وہ نہ آئے تو پھر بتائیے گا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے بابر ستار نے کہا کہ مودی سیکولر سٹینڈ سے ہٹ گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ دوبارہ منتخب ہوکر آگئے ہیں اور کشمیر کو بھارت میں ضم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی عالمی برادری کو مطمئن کرنے کیلئے کچھ ملاقاتیں شائد کرلیں لیکن وہ آگے بڑھنے کیلئے بالکل تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب کسی کابچہ یا بچی گم ہوجاتی ہے تو پولیس والے بالکل توجہ نہیں کرتے جب تک وہ کسی ایلیٹ کلاس کا بچہ نہ ہو ، پولیس والوں کو جب جاکرکہا جاتاہے کہ بچہ گم ہوگیاہے تو وہ کہتے ہیں کہ شام تک واپس آجائے گا ، اگر وہ نہ آئے تو پھر بتائیے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کوئی نظام بنانا ہوگا ، یہاں اس حوالے سے کوئی نظام  نہیں ہے ۔

مزید : قومی