ہم امریکہ کو کم تر خیال کررہے ہیں، تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے غلطی کی نشاندہی کردی

ہم امریکہ کو کم تر خیال کررہے ہیں، تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے غلطی کی نشاندہی ...
ہم امریکہ کو کم تر خیال کررہے ہیں، تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے غلطی کی نشاندہی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ ہم غلطی کررہے ہیں کہ امریکہ کو کم تر اور چائنہ کو برترخیال کررہے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ‘ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ مودی شائد تاریخ میں اپنا نام لکھوانے کیلئے آگے بڑھ کرکہہ دیں کہ آئیں جی ہم بیٹھ کر بات کرتے ہیں اور پاکستان میں عمران خان بھی ہیں جوروایتی سیاستدان نہیں ہیں لیکن اس میں مسائل پھر وہی ہیں جیسے مسئلہ کشمیر ، ممبئی حملے ، سمجھوتہ ایکسپریس وغیر ہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم غلطی کررہے ہیں کہ امریکہ کو اندازے سے کم خیال کررہے ہیں اور چائنہ کو اندازے سے زیادہ خیال کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فرشتہ کے با پ نے کہاہے کہ اگر پولیس پہلے دن ہی ایف آئی درج کرلیتی اور اس کو تلاش کرلیا جاتا تو میں اپنی بیٹی کوچہرے سے شناخت کرلیتا لیکن اب میں نے اپنی بیٹی کو چادر سے پہچانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ لاتوں کے بھوت ہیں ، جب تک ان لوگوں کو عبرت کا نشان نہیں بنایا جائے گا، چوکوں پر نہیں لٹکایا جائے گا ، اس وقت یہ معاملہ کنٹرول نہیں ہوگا ۔

مزید :

قومی -