فرشتہ زیادتی و قتل کیس، اداکاروں کو فحاشی اور ریپ کیسز کا ذمہ دار قرار دینے والے کو ماہرہ خان نے کھری کھری سنادیں

فرشتہ زیادتی و قتل کیس، اداکاروں کو فحاشی اور ریپ کیسز کا ذمہ دار قرار دینے ...
فرشتہ زیادتی و قتل کیس، اداکاروں کو فحاشی اور ریپ کیسز کا ذمہ دار قرار دینے والے کو ماہرہ خان نے کھری کھری سنادیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ننھی فرشتہ زیادتی و قتل کیس پر اداکاروں کے آواز اٹھانے کی مخالفت کرنے والے سوشل میڈیا صارف کو ماہرہ خان نے کھری کھری سنادیں۔

ٹوئٹر صارف زروان علی نے فرشتہ کیس کے حوالے سے کہا کہ شوبز کے لوگوں کو ریپ کیسز کو اپنے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے اداکاروں کو مخاطب کرکے کہا جس فحاشی کی آپ لوگ تشہیر کرتے ہیں ، وہ جنسی زیادتیوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ہے، اس لیے مہربانی کرکے ان معاملات سے دور رہیں۔

ٹوئٹر@ali_zarwan

ماہرہ خان نے اس ٹویٹ کے جواب میں حیرت کا اظہار کیا اور سوال اٹھایا کہ کیا ’فحاشی‘ کی وجہ سے کسی کو ترغیب مل سکتی ہے کہ وہ ایک 10 سالہ بچی کا ریپ کرکے اسے قتل کردے؟۔ ماہرہ خان نے کہا کہ یہ ایک ذہنیت کا معاملہ ہے، یہ شرمندگی اسی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔

ماہرہ خان نے دوٹوک انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے سے پیچھے نہیں ہٹیں گی ، ’ میری آواز ، میری زندگی، اور میں جو چاہوں گی وہی کروں گی‘۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان ، شہزاد رائے اور زیبا بختیار سمیت دیگر اداکاروں نے فرشتہ قتل و زیادتی کیس پر آواز بلند کی تھی۔

ٹوئٹر@TheMahiraKhan

مزید : تفریح