کیا آپ عمران خان کی طرح وزیراعظم بننا چاہیں گے ؟انگلینڈ میں صحافی کے سوال پر سرفراز کا حیران کن جواب

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ وہ ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں۔لندن میں آئی سی سی ورلڈ کپ میں شریک 10 ٹیموں کے کپتانوں کی پریس کانفرنس میں جب سرفراز احمد سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ بھی عمران خان کی طرح وزیر اعظم بننا چاہیں گے؟ جواب میں وکٹ کیپر مسکرائے اور بولے، یقیناً بطور کپتان ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی قیادت میرے لیے اعزاز سے کم نہیں اور میری خواہش ہے کہ ہماری ٹیم 1992 کی تاریخ دہرائے۔ لیکن عمران خان کی طرح مستقبل میں کیا میں بھی وزیر اعظم بنوں گا اس کے بارے میں مجھے پتا نہیں۔