’تو اپنے کام سے کام رکھ‘ سوشل میڈیا صارف نے ہانیہ عامر کے بارے میں ایسی بات پوچھ لی کہ عاصم اظہر ’ناراض‘ ہوگئے

’تو اپنے کام سے کام رکھ‘ سوشل میڈیا صارف نے ہانیہ عامر کے بارے میں ایسی بات ...
’تو اپنے کام سے کام رکھ‘ سوشل میڈیا صارف نے ہانیہ عامر کے بارے میں ایسی بات پوچھ لی کہ عاصم اظہر ’ناراض‘ ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسٹاگرام پر ایک صارف نے گلوکار عاصم اظہر سے ان کے ہانیہ عامر سے رشتے کے بارے میں پوچھا تو گلوکار ’ ناراض‘ ہوگئے۔
عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی اور مداحوں سے افطاری کے بارے میں سوال پوچھا ’آپ نے آج افطاری میں کیا کھایا؟ میں نے تو بریانی کھائی‘۔

انسٹاگرام@asimazhar

عاصم اظہر کی جانب سے یہ سوال پوچھا گیا تو لوگوں نے اپنی افطاری کے بارے میں بتانا شروع کردیا لیکن معید مغل نے ان سے ہانیہ عامر کے ساتھ رشتے کے بارے میں پوچھ لیا’ تیرا اور ہانیہ عامر کا کیا چکر ہے‘۔


فین کی جانب سے یہ سوال پوچھا گیا تو عاصم اظہر نے اسے شٹ اپ کال دے دی اور کہا ’ تو اپنے کام سے کام رکھ، افطار کا پوچھا ہے وہ بتا‘۔


گلوکار عاصم اظہر کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اداکارہ ہانیہ عامر کی زلفوں کے اسیر ہیں۔ دونوں اکثر ایک ساتھ نظر آتے ہیں اور مختلف شہروں کا سفر بھی ایک ساتھ کرتے ہیں۔ دونوں ہی سوشل میڈیا پر بھی اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں لیکن اپنے رشتے کے حوالے سے انہوں نے کبھی کھل کر بات نہیں کی۔

مزید :

تفریح -