نریندر مودی کانیک خواہشات کے اظہار پر وزیر اعظم عمران خان سے اظہار تشکر

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نریندر مودی کا نیک خواہشات کے اظہار پر وزیر اعظم عمران خان سے اظہار تشکر ، خطے میں امن اور ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کا عزم کیا ۔
تفصیلات کے مطابق نریندر مودی نے کہا وزیر اعظم عمران خان کی نیک خواہشات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہ ہمیشہ خطے میں امن اور ترقی کو ترجیح دی ہے ۔
مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان سے کہا کہ نیک خواہشات پر آپ کا شکر گزار ہوں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نے بھارت میں ہونیوالے حالیہ انتخابات میں بی جے پی کی اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پرنریندر مودی کو مبارکباد پیش کی تھی ۔