80 فیصد بجلی چوری روک کر 58 ارب روپے اکٹھے کیے، جہانگیر ترین کا ڈیجیٹل میٹر سسٹم لانے کا اعلان، یہ کیسے کام کرے گا؟ جان کر بجلی چوروں کے ہوش اڑجائیں

80 فیصد بجلی چوری روک کر 58 ارب روپے اکٹھے کیے، جہانگیر ترین کا ڈیجیٹل میٹر ...
80 فیصد بجلی چوری روک کر 58 ارب روپے اکٹھے کیے، جہانگیر ترین کا ڈیجیٹل میٹر سسٹم لانے کا اعلان، یہ کیسے کام کرے گا؟ جان کر بجلی چوروں کے ہوش اڑجائیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے بجلی چوری روک کر 58 ارب روپے اکٹھے کیے ہیں، آئندہ 4 سال میں ایسے میٹر متعارف کرادیے جائیں گے جن کے ذریعے بجلی چوری ختم ہوجائے گی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے تین ہزار میگا واٹ بجلی کو سسٹم میں شامل کرکے قابل عمل بنایا ہے۔ پاکستان میں 80 فیصد فیڈرز پر بجلی چوری روک دی ہے اور آئندہ سال تک اسے 99 فیصد تک لے جائیں گے۔ حکومت نے بجلی چوری روک کر 58 ارب روپے اکٹھے کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی پر نجی سیکٹر کے 470 ارب روپے کے واجبات ہیں۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ 4 سال تک پورے پاکستان میں ڈیجیٹل میٹر سسٹم متعارف کرادیا جائے گا جس کے تحت کنٹرول روم سے پتا چل جائے گا کہ کس میٹر سے بجلی چوری ہورہی ہے۔ اس سسٹم کے ذریعے پورے فیڈر کی بجلی بند کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ جس میٹر سے بجلی چوری ہورہی ہوگی صرف اس کی بجلی کنٹرول روم سے بند کردی جائے گی۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد