ایرانی سپریم لیڈر اعتدال پسندصدر کیخلاف میدان میں آگئے

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے اعتدال پسند ایرانی صدرحسن روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ مجھے جوہر ی ڈیل پر اطمینان نہیں ہے ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کھلے عام اعتدال پسند صدر اور وزیر خارجہ پر تنقید کی ۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ سن 2015 کی جوہری ڈیل کے نفاذ پر عدم اطمینان رکھتے تھے۔ سپریم لیڈر نے اپنے خیالات کا اظہار سخت عقیدے کے طلبا کو خصوصی رمضان لیکچر دیتے ہوئے کیا۔
خامنائی کا کہنا تھا کہ میں نے نے کئی مرتبہ صدر اور وزیر خارجہ کی ڈیل پر فریقین کے مکمل عملد درآمد نہ کرنے پر توجہ بھی دلائی لیکن کچھ بھی سامنے نہیں آیا۔ اس بیان پر صدر حسن روحانی یا وزیر خارجہ جواد ظریف کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ جوہری ڈیل کی حتمی منظوری بھی خامنائی کی جانب سے دی گئی تھی ۔