چیئر مین نیب پرنجی ٹی وی کے شرمناک الزام پر نیب کا موقف آگیا

چیئر مین نیب پرنجی ٹی وی کے شرمناک الزام پر نیب کا موقف آگیا
چیئر مین نیب پرنجی ٹی وی کے شرمناک الزام پر نیب کا موقف آگیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب نے نجی ٹی وی چینل کی جانب سے چیئر مین نیب پر لگائے جانیوالے الزامات کی تردید کردی ہے ، جھوٹی اورمن گھڑت خبر کا مقصد نیب کی ساکھ کو متاثر کرنا ہے ۔

اے آروائی نیوز کے مطابق ترجمان نیب کی جانب سے کہا گیاہے کہ چیئر مین نیب کے حوالے سے نجی ٹی وی پر چلنے والی خبر حقائق کے منافی ، بے بنیاد ، من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل نے اس خبر کی تردیدکرتے ہوئے چیئر مین نیب سے معذرت طلب کرلی ہے، اس چینل کا سی ای او نیب کی حراست میں ہے، نیب نے سی ای اوفاروق کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔ ترجمان نے کہا کہ اس خبر کا مقصد چیئر مین نیب کی ساکھ کو مجروح کرنا تھا ۔ نیب نے دباﺅ کے باوجود بلیک میلر گروہ کے دو ارکان کوگرفتار کیا ہے اور ریفرنس کی منظوری دی ہے ، اس گروہ کیخلاف مقدمات میں بلیک میلنگ اور اغواءبرائے تاوان کے الزاما ت ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بلیک میلر گروپ کاسرغنہ فاروق کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے ، نیب نے دباﺅ اور بلیک میلنگ کوپس پشت پر ڈال کر اپنا کام کیااور اس بلیک میلر گروپ کے دو افراد کو گرفتار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس بلیک میلر گروپ کے خلاف ملک بھر میں42ایف آئی آرز درج ہیں اور ان کیخلاف نیب اور ایف آئی اے کے جعلی افسربن کر لوگوں کولوٹنے کے ثبوت موجود ہیں، چینل کی خبر بھی نیب کو بلیک میل کرکے ریفرنس سے فرار کاراستہ تھی ۔

مزید : قومی