جہانگیر ترین نے معاشی بد حالی کا ملبہ اسد عمر پر ڈال دیا

جہانگیر ترین نے معاشی بد حالی کا ملبہ اسد عمر پر ڈال دیا
جہانگیر ترین نے معاشی بد حالی کا ملبہ اسد عمر پر ڈال دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں پریشان کن صورتحال ہے لیکن ہم اسے سنبھال لیں گے ، اب ہم صحیح سمت پر چل پڑے ہیں ، ہمارے پاس جو سیاسی نظریہ ہے وہ کسی کے پاس بھی نہیں ہے۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ “میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ غیر یقینی معاشی حالات سے تحریک انصاف حکومت مشکلات کا شکار رہی،معاشی صورتحال کی خرابی سے ہمارے اچھے کام بھی چھپ گئے ۔جہانگیر ترین نے کہا کہ معاشی بہتری کے لیے اکنامک ٹیم تبدیل کی ہے ،تبدیلی نظر آرہی ہے ،نئی ٹیم کے آنے سے ہم غیر یقینی صورتحال سے نکل آئیں گے ، وزیراعظم عمران خان نے اب جس تجربہ کار اور مستند معاشی ٹیم کا انتخاب کیا ہے انشاءاللہ وہ ضرور ملک کو مشکل حالات سے نکالنے میں کامیاب ہوجائے گی۔
شاہ محمود قریشی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہیں زراعت کے حوالے سے بریفنگ کیلئے وزیر اعظم نے بلایا تھا اور وزیر اعظم نے اس اعتراض کا واضح جواب دے دیا تھا، انہوں نے کھل کر کہا تھا کہ یہ ان کی صوابدید ہے کہ وہ جس کو چاہیں بلائیں اور جسے چاہیں کوئی ٹاسک دیں۔جہانگیر ترین نے کہا کہ یہ بالکل صحیح ہے کہ پارٹی میں تقسیم نہیں ہونی چاہیے کچھ لوگ اس حوالے سے کوشش بھی کرتے رہتے ہیں۔ ’ میں ہمیشہ تیار رہتا ہوں، عنقریب یہ مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہوجائے گا‘۔

مزید :

قومی -