مراد علی شاہ کی طیارہ حادثہ میں بے گھر ہونے والے افراد کو ہوٹل منتقل کرنے کی ہدایت

مراد علی شاہ کی طیارہ حادثہ میں بے گھر ہونے والے افراد کو ہوٹل منتقل کرنے کی ...
مراد علی شاہ کی طیارہ حادثہ میں بے گھر ہونے والے افراد کو ہوٹل منتقل کرنے کی ہدایت

  

ؒکراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں پی آئی اے کا مسافر طیارہ گرنے کے بعد بے گھر ہونے والے افراد کو ہوٹل منتقل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈپٹی کمشنر کورنگی کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر بے گھر ہونے والے متاثرین کی رہائش کیلئے انتظامات کریں۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بے گھرہونے والے تمام افراد کی بھرپور مدد کی جائے گی۔

مزید :

قومی -